• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ہفتے کے دوسرے روز بھی فروخت کا دباؤ برقرار، 292ٖ پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرمایہ کاروں کی محدود دلچسپی اور فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 292 پوائنٹس کی کمی،78 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 50.57 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 31 ارب 21 کروڑ 18 لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم 24.14 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق منگل کو بھی بجٹ کی منظوری کے انتظار میں ایک جانب کاروبار محدود رہا تو دوسری جانب منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بھی دیکھنے میں آیا ،اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100انڈیکس میں309 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا تاہم اس کے بعد فروخت کا رحجان بڑ ھ گیا جس سے مارکیٹ میں مندی چھا گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 291.52 پوائنٹس کی کمی سے 78232.10 روپے سے کم ہو کر 77940.58 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید