• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن ’عزم استحکام‘ پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے، کسی بھی ملک کو ایسی دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان سے شراکت داری میں ہمارے اعلیٰ سطح کے ڈائیلاگ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید