• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خبر نگار،خصوصی نامہ نگار ) قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے فارم 45 پر کامیابی کے دعویدار ارکان نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کیخلاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرے میں 172ارکان نے شرکت کی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان ،عمرایوب،اسدقیصر نے کہا ملک استحکام کیلئے آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، ڈیل کرینگےنہ کسی کو ڈھیل دینگے ، ہمارااحتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے لوگوں کو رہائی نہیں ملتی، حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے ملک استحکام کیلئے آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی چین نے تنبیہ کی کہ پاکستان میں اسوقت سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے سی پیک منصوبہ خطرے میں ہے ،تحقیقات کی جائیں یہ انٹیلی جنس لیپس کیوں ہوا،اسد قیصر نے کہا کسی کیساتھ ڈیل کرینگےنہ کسی کو ڈھیل دینگے اپوزیشن الائنس بن گیا ہےتمام فیصلے مشاورت سے ہونگےحکومت کو اپ جانا ہوگا ہمیں پاکستان کا مفاد عزیز ہےبانی پی ٹی آئی اگر مذاکرات کر رہے ہیں تو صرف اسلئے کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ نہ ہو جس دن احتجاجی تحریک یا دھرنا شروع ہوگاحکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔
اہم خبریں سے مزید