• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیڈیاز پاکستان دفاعی تعاون، مشترکہ کاروباری منصوبوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آئیڈیاز پاکستان دفاعی تعاون، مشترکہ کاروباری منصوبوں اور عالمی امن و خوشحالی کے لئےبین القوامی کمپنیوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی، انہون نے یہ بات پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ڈیفنس ونگ اور اے ڈی ایس گروپ، ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ حکومت برطانیہ کے زیر اہتمام "آئیڈیاز 2024 میں یو کے پویلین کے قیام کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک" کے عنوان سے آن لائن سیمینار سے خطاب میں کہی۔ سیمینار میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سینئر حکام، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن حکومت پاکستان، برطانیہ کی نامور کمپنیوں، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد،آئیڈیاز مینجمنٹ اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ IDEAS پاکستان ، نومبر 2024 کراچی میں منعقد ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس میں برطانیہ کی شرکت پاکستان اور برطانیہ کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گی۔ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد نواز خان نے کہا کہ پاکستان نے مختلف ممالک کے ساتھ کامیابی سے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید