• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ، کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ۔ ذرائع کے مطابق رات 8بجے کے قریب پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر کی قیادت میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پچیس سے تیس کارکنان اچانک سینٹرل جیل اڈیالہ کے گیٹ نمبر 1کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس کے پہنچنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے 6کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جن کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ان میں عقیل خان، ملک بدر، زبیر حسن، نعمان طارق، نوید اختر اور مقصود ذوالفقار شامل ہیں، جنہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔