• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے موقع پر ملک کے بالائی علاقوں میں سیاحوں کا رش

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں جاری سخت گرمی کی لہر کے پیشِ سیاحوں کی بہت بڑی تعداد میں صوبے کے بالائی اور شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے پیشِ نظر عیدالاضحی کی چھٹیوں کے ایام میں بھی سیاحوں کو سیکورٹی اور دیگر سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے پوری انتظامی مشینری کو فعال بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور، مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب اور چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی ہدایات کے تحت سیکرٹری سیاحت محمد بختیار خان نے مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے کمشنروں، ریجنل پولیس آفیسرز، متعلقہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ضروری انتظامات کریں۔ اسی طرح ایک دوسرے حکمنامہ میں سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبائی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، گلیات، کاغان، اپر سوات، کمراٹ اور کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کی سہولت کیلئے فیلیسیٹیش سنٹرز دن رات کھلے رکھیں، ٹورازم پولیس معروف سیاحتی مقامات پر مقامی ٹریفک پولیس کے ساتھ مربوط ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں، شاہراہوں کی کلیئرنس کیلئے بھاری مشینری بھی تیار رکھیں اور مقامی بازاروں اور مارکیٹوں میں صحت و صفائی، واش رومز اور ابنوشی کا مناسب انتظام کریں۔ ان ہدایات کی روشنی میں کئی اضلاع اور مصروف سیاحتی مقامات پر ملازمین کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید