• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 11ارب سے زائد کے فنڈز طلب کرلئے

پشاور(نامہ نگار)صوبائی محکمہ مواصلات و تعمیرات نے سڑکوں کے شعبے کی مد میں مکمل ہونےوالی اور تکمیل کے قریب ترقیاتی سکیموں کے واجبات کی ادائیگی کےلئے گیارہ ارب روپے سے زائد کے فنڈز طلب کئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جانےوالی سمری میں کہاگیاہے، مالی سال 2023-24کے دوران 230ترقیاتی سکیموں جن میں27 تکمیل کے قریب ،14آنے والی جبکہ 189مچور ہونےوالی ترقیاتی سکیمیںشامل ہیں کے لئے 33820.939ملین روپے کے فنڈز مختص تھے مگر اس مد میں اب تک صرف 15197.434ملین روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں جوکہ صرف 45فیصد ہیں ،تاہم 11,240ملین روپے کے فنڈز بدستور بقایاہیں اس لئے بقایا فنڈز سپلیمنٹر ی گرانٹ کے طورپر جاری کی جائے تاکہ اس کی ادائیگی کی جاسکے ، محکمہ خزانہ نے بھی سمری میں دی گئ تجویز کی حمایت کی ۔
پشاور سے مزید