• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ پور،باجو ڑ کے رہائشی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ پور کی حدود محمد زئی میں باجوڑ کے رہائشی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تاج محمد سکنہ باجو ڑ نے پانچ جون کو تھانہ شاہ پور پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا بھائی عنایت خان گزشتہ ایک سال سے اپنی اہلیہ کے ساتھ محمد زئی میں رہائش پذیرتھا پانچ جون کو اس کی بھابی نے اسے بتایا کہ آدھی رات کو کسی نے دروازے پر دستک دی اس کا شوہر دروازہ کھولنے کے لئے نکلا اور لاپتہ ہو گیا شام کو گھر کے قریب نالے سے اس کی لاش ملی جسے چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ایس ایچ او تھانہ شا ہ پور رفیق خان کے مطابق اس نے متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا اور گزشتہ رو ز مقتول کے دوست منصف کو شامل تفتیش کیا تو اس کا ہاتھ زخمی تھا پولیس نے اس سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ عنایت کو اس کے دوست منصف نے قتل کیا ہے پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ مقتول اور وہ ہیروئن کا نشہ کرتے تھے وقوعہ کی شب اس نے مقتول کو ہیروئن لانے کے لئے پیسے دئیے تھے تاہم وہ نشہ نہیں لایا تھا اس پر ان کے مابین تکرار ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر چاقو کے وار کئے جس کے نتیجے میں وہ ہاتھ پر زخمی ہو گیا جبکہ عنایت جاں بحق ہو گیا پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔
پشاور سے مزید