• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم لوگ اپنے تجربات سے سیکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں، سعد رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر اعتدال پسند لاعلاج انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے،ہم لوگ اپنے تجربات سے سیکھنے کیلئے تیار نہیں ہیں،یہ انتہا پسند اپنے لیڈر کو انسان کی بجائے کوئی دیوتا یا اوتارسمجھتے ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنے دھڑے کیلئے جھوٹ بہتان تراشی تضحیک سازش اپنا فرض منصبی سمجھا جاتا ہے ،یہاں ہمہ وقت بہادری اور جرت کا درس وہ دیتے ہیں جن کا ناخن تک عوامی جدوجہد میں نہیں کٹا ،جیلیں انہوں نے باہر سے گزرتے ہی دیکھی ہیں، یہ لوگ پاکستان میں ہونے والی طویل سیاسی جدوجہد کی ابجد سے واقف نہیں ، اپنے ہاتھ سے ایک تنکا نہ توڑنے والے جاہل دوسروں کو مار دینے کے مشورے دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید