• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں سفارتخانہ پاکستان کی فیسٹیول میں شرکت، پاکستانی پویلین پر لوگوں کا رش

پیرس(رضا چوہدری ) فرانس کے شہر لیون میں پاکستانی سفارت خانہ نے 40سے زیادہ دیگر ممالک اور ثقافتی انجمنوں کے ساتھ دوروزہ Fetes Consulaires میں شرکت کی۔ اس موقع پر تھیم، فن اور ثقافت پروگرام کا اہتمام کیا گیا، سفارت خانہ کے ہیڈ چانسلری کاشف جمیل بلوچ کی سربراہی میں جب ٹیم لیون پہنچی تو لیون کے میئر گریگوری ڈوسیٹ نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ سفارت خانے کے حکام کا پویلین میں استقبال کیا۔ اس موقع پر روایتی پاکستانی مشروب پیش کیا گیا۔ میئر نے نمائش میں مختلف پاکستانی فنون، ثقافت، کھانوں اور موسیقی کو سراہا، پاکستانی پویلین نے سب کے دل جیت لیے کیونکہ مہندی اسٹال، دستکاری، مزیدار کباب اور سموسے میلے کا چرچا رہے۔ سفارتخانے کی جانب سے پیرس میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر نینا خان اور پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کومل کے تعاون سے فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید