• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس ایک نظریہ، اسے ختم نہیں کیا جاسکتا، ترجمان اسرائیلی فوج

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے خاتمے کے اسرائیلی حکومت کےعزائم کے متعلق اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے کہا ہےکہ حماس ایک نظریہ ہے اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس کے ساتھ ہی اس تاثرکہ اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں کو زائل کرنے کے لیے کہا کہ اسرائیل حماس کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔فوجی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نےچینل 13 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا ہے کہ ہم حماس کو مٹانے جارہے ہیں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید