• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الائیڈہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال، مریضوں و لواحقین کو مشکلات

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) الائیڈہسپتالوں میں ڈاکٹرز و نرسز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو عید کے بعد بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز جب مریض ہسپتال پہنچے تو ینگ ڈاکٹرز کی کال پر ڈاکٹرز نے پہلے ہی او پی ڈی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا جس سے مریض اور لوا حقین در بدر ہوتے رہے۔ خانیوال میں ایک نرس کے گرفتاری پر تینوں ہسپتالوں کی نرسز اور دیگر سٹاف نے بھی ان ڈور سروس کا بائیکاٹ کیا جس سے ہسپتالوں داخل مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں سینئر ڈاکٹرز سے کام چلانے کی کوشش کی مگرمریضوں کی مشکلات دور نہ ہو سکیں۔
اسلام آباد سے مزید