• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی اور سٹیج کے بعد ریڈیو پر کام کرکے خوشی ہوئی‘پرویز خان

پشاور(جنگ نیوز)ٹی وی اور سٹیج کے بعد نوجوان اداکار محمد پرویز خان آج کل ریڈیو پاکستان کوہاٹ کے پروگرام ’’حجرہ‘‘ میں بنوسی لہجے میں مسافر گل کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ پروگرام جمعرات کو شام چھ سے آٹھ بجے پیش کیا جاتا ہے جس میں دن بھر کے مختلف واقعات پر گپ شپ کی جاتی ہے ۔ یہ پروگرام پی بی سی کوہاٹ کے فیس بک پیج پر پوری دنیا میں لائیو دیکھا اور سنا جاتا ہے ۔ محمد پرویز خان نے پروڈیوسر کلی وال خٹک اور سٹیشن ڈائریکٹر جاوید خان آفریدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا۔ انہوں نے سامعین اور ناظرین کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے کام کو پسند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پر کام کا اپنا مزہ ہے۔ ’
پشاور سے مزید