کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن ملاخیل وفد کے ہمراہ ارباب ہاؤس گئے جہاں انہوں نے سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق سے ان کے والد نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر تعزیت کی۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نواب عبدالظاہر سینئر سیاستدان و قبائلی شخصیت تھے مرحوم نےصوبے کے عوام کی بہتری و خوشحالی کے لئے جو خدمات سرانجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا مرحوم کہنہ مشق شخصیت تھے ،خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔