• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات کی تحقیقات، شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات کے علاقے مدین میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سیاح کے قتل کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ملاکنڈ ڈویژن پولیس کے سربراہ محمد علی گنڈا پور کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہجوم کو اکسانے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ہجوم میں شامل شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول سوات کے دورے پر آیا ہوا تھا۔ سوات کے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہداللہ نے بتایا کہ مقتول محمد سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید