• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، الیکشن دھاندلی کی تحقیقات کیلئے نئی متفرق درخواست جمع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے سابق سربراہ ،عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے ملک میں8فروری 2024کو منعقدہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر مبنی اپنی آئینی درخواست کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار کی جانب سے جمعہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں بیان کیا گیا ہے کہ ان کی یہ درخواست ملک میں 8 فروری 2024کو منعقدہ عام انتخابات میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق ہے ،جس میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھاتے ہوئے عدالت سے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید