• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال ڈینگی سے متاثرہ علاقوں پر فوکس کرکے کلین سویپ کیا جائے، اے ڈی سی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب نے کہا ہےکہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرولینس ایکٹیویٹی کے عمل میں تیزی لائی جائے اس وقت جتنی زیادہ تعداد میں لاروا برآمد ہوگا آنے والے دنوں میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایکٹیویٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے افسران فیلڈ وزٹ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی ڈاکٹر احسان، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ زنیرہ آفتاب نے کہاکہ گزشتہ سال ڈینگی سے متاثرہ علاقوں پر فوکس کرکے کلین سویپ کیا جائے۔ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی پر قابو پانا ناممکن ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں صاف پانی جمع نہ ہونے دیں اور استعمال کے لئے جمع کئے گئے پانی کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈور سرولینس کے دوران 6735 جبکہ آوٹ ڈور سرولینس کے دوران 3611 جگہوں سے لاروا برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید