• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن آرائیول ویزا سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے، ایرانی قونصل جنرل

کراچی (آئی این پی ) ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے کراچی سے 3 ایرانی فضائی کمپنیاں سروس فراہم کر رہی ہیں، جبکہ سیاحوں کو آن آرائیول ویزا سہولت فراہمی کیلئے بھی کارروائی جاری ہے، دونوں ممالک کے بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کو سمندری راستے تک توسیع دی جائے گی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’ایران تصاویر کے آئینے میں‘ کے عنوان سے تیسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، قونصل جنرل ایران نے اس کانفرنس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تجارت دنوں ممالک کی معیشیت کیلئے بہتر ہے۔ اس کانفرنس میں ایران کے ثقافتی ورثے، مذہبی و تاریخی عمارات سمیت کئی ہزار سال پرانی تاریخ، موسیقی اور مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ کانفرنس میں شہر کے تاجروں، صنعت کاروں اور مختلف سفارت کاروں نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید