• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ: ام رباب چانڈیو کے 3 اہلخانہ کے قتل کیس کی سماعت

میہڑ (نا مہ نگار)امہ رباب چانڈیو کے 3اہلخانہ کے قتل کیس کی سماعت، تفتیشی افسر سے جرح کی گئی۔ عدالت نے سماعت29جون تک ملتوی کردی ۔ امہ رباب چانڈیو کے3اہلخانہ والد تمندار مختیار علی چانڈیو چچا ضلعی کونسلر قابل چانڈیو اور دادا یوسی چیئر مین کرم اللہ چانڈیو کے قتل واقعے کا کیس کی دادو کی عدالت ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں گذشتہ روز سما عت ہوئی۔ جس میں امہ رباب چانڈیو، کیس کا مدعی پرویز چانڈیو اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور اس کے علاوہ سابقہ ایس ایچ او کریم بخش چانڈیو دیگر جیل میں قید ملزمان مرتضی چانڈیو ۔رئیس علی گوھر چانڈیو۔ سکندر چانڈیو اور ذوالفقار بھی پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد پی پی ایم پی اے نواب برہان خان چانڈیو ملک سے باہر ہونے پر پیش نا ہوسکے جبکہ عدالت میں سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی آفیسر کا بیان رکارڈ کے بعد کیس میں نامزد پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے وکیل اطہر عباس نے تفتیشی آفیسر سے جرح مکمل کی۔ جبکہ اگلی سماعت پر تفتیشی افسر سے دیگر ملزمان کے وکیل بھی جرح کرینگے۔ مسلسل4گھنٹے تک عدالت کی کارروائی جاری رہنے کے بعد عدالت نے اگلی سماعت 29جون تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید