• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندروڈ:کار اورموٹرسائیکل رکشہ میں ٹکر،6افرادزخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)بند روڈ ساندہ سٹاپ پر کار اورموٹرسائیکل رکشہ میں ٹکر ہوگئی ،اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بھی اس میں آکر لگا جس سے 6افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں 31 سالہ شفیق، 33سالہ عمران، 32سالہ وسیم، 55 سالہ محمدجہانگیر، 59 سالہ عنایت اللہ اور 35 سالہ رفیق شامل ہیں۔