• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) پولیس خدمت مراکز کے شیڈول کے مطابق پہلی شفٹ کے آج پنجاب یونیورسٹی میں ، منگل کوسمن آباد گول چکر،بدھ کوبادامی باغ،جمعرات کو ٹریولر شفیق آباد، جمعہ کومین بازار شاہدرہ جبکہ ہفتہ کولوہے والی پلی بادامی باغ میں موجود ہوگی۔دوسری شفٹ بروز پیرمون مارکیٹ گلشن راوی، منگل کو ملت پارک، بدھ کوعثمان چوک بادامی باغ،جمعرات کوسبزی منڈی بادامی باغ،جمعہ کو بیگم کوٹ شاہدرہ ٹاؤن جبکہ بروز ہفتہ مصری شاہ بادامی باغ میں اپنے فرائض انجام دیگی۔ موبائل پولیس خدمت مرکز اتورکے روز صبح پہلی شفٹ کلب چوک شاد باغ جبکہ دوسری شفٹ نولکھا میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔