• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپربہترین سکیورٹی انتظامات ،ایس ایچ اوز میں نقدانعامات اورتعریفی اسناد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے عید الضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ اوزکونقد انعام و تعریفی اسناد دیں ،سب انسپکٹر ہاشم رضا، سب انسپکٹر حماد حسن سب انسپکٹر اسد بشیر،سب انسپکٹر اسد اقبال،سب انسپکٹر محمد سلیمان،سب انسپکٹر اسد شہزاد،سب انسپکٹر ملک اسد اللہ اور سب انسپکٹر عدنان رشیدنقدانعامات وتعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں شامل تھے ۔