• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5لاکھ کسانوں کوآسان زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے،سیکرٹری زراعت

لاہور( پ ر ) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ملتان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔150 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کا اجرا ء کیا جا رہا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں 5 لاکھ کسانوں کو بلا سود آسان زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ڈیڑھ لاکھ کاشتکار کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔