• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف ملک گیر مظاہرے

اسلام آباد‘ اٹک (نیوز رپورٹر‘ خبر نگار خصوصی‘ نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر مہنگائی، طویل لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف اتوار کو ملک گیر مظاہرے ہوئے۔ راولپنڈی مری روڈ پر خطاب کرتے ہوئے رضا احمد شاہ‘ عتیق احمد عباسی‘ شیخ مسعود احمد‘ حنیف چوہدری‘ مفتی خالد‘ عمران خان‘ عبدالوحید عثمانی نے کہا کہ تنخواہ دار اور دیہاڑی دار مزدور کیلئے کوئی ریلیف نہیں‘ حکمران اور بااختیار اشرافیہ اپنی مفت خوری ترک کرنے کو تیار نہیں۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ 95 فیصد عوام خون پیسہ ایک کر کے کمائیں اور 5فیصد اشرافیہ غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر عیاشی کرے۔ مقررین نے کہا کہ جعلسازی سے اقتدار میں آئی حکومت کیخلاف عوام اپنے حق کیلئے تحریک مزاحمت کا حصہ بنیں۔ آئی ایم ایف کے پے رول پر منشیوں نے بجٹ قوم پر مسلط کر دیا۔ اٹک میں ریلی کی قیادت اقبال خان‘ میاں محمد جنیدڈ‘ حافظ محمد بلال اور دیگر نے کی۔ مقررین نے کہا مسلم لیگ (ن) نے 300یونٹ فری بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آ کر مکر گئے۔
اسلام آباد سے مزید