• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی میں پانی کی قلت‘ مکین پریشان

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی سپلائی بندہونے کی وجہ سے مکین شدید گرمی میں اذیت میں مبتلا ہیں۔حکام کی توجہ مبذول کرانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توںہے۔ اسٹیورٹ روڈ بلوچ کالونی کے مکین گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی سے محروم اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں مکینوں نے بتایا کہ کئی بار حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔حکام اس جانب توجہ دینے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے ایم ڈی واسا سے اپیل کی کہ فوری طور پر علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کا مسئلہ حل کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید