• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض بااثر افراد نےجائیداد پر قبضہ کرلیا،انصاف دیا جائے، جمیل احمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈیرہ مراد جمالی بالان شاخ کے رہائشی جمیل احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض بااثر افراد نے اس کی جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے ، جن میں سے ایک شخص سنگین نوعیت کے کیسز میں سزا یافتہ ہے ،وزیراعلی بلوچستان ، آئی جی پولیس ، چیف سیکرٹری صورتحال کا نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کریں ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلحہ کے زور پر زبردستی ہمارے گھر سے بیدخل کیا گیا اور ہمارے گھر اور زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے جس کے خلاف 23 ستمبر کو پریس کانفرنس کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تو میرے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ، مذکورہ بالا افراد کو اعلیٰ پولیس افسر کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کو کئی درخواستیں دی ہیں جب بھی تحقیقاتی ٹیم ڈیرہ مراد جمالی جاتی تو مذکورہ پولیس افسر ان کو غلط رپورٹ کرتے تھے ، انہوں نے کہا کہ تین اکتوبر کو ڈیرہ مراد جمالی میں میری پیشی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے کروڑوں روپے مالیت کے گھر اور مہمان خانہ کو نذر آتش کیا گیا ہے اور مجھ پر دس کیس بنائے گئے ہیں ان کی اور میرے بھائی عبدالباسط کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید