• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے نوجوانوں کو بلاسود قرض کا اجرا کرینگے، مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل پروفیسرسیف اللہ خالد قصوری ، فیصل ندیم ، حافظ امجد اسلام نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا ہے ، قومیت سے بالاتر ہوکر عوام کے اتحاد اور امت کے داعی بنکر بلاتفریق عوامی خدمت میں مصروف ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بلاسود قرض کا اجرا کرینگے،صوبے میں تعلیم و صحت سمیت دیگر فلاحی کام جاری ہیں جن میں مزید وسعت لائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے صدر میر ابراہیم مینگل ، جنرل سیکرٹری میر شاجہان گرگناڑی ، نائب صدر بابر مغل ، فنانس سیکرٹری عثمان انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری یاسر اچکزئی ، ببرک خان ، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے صدر کامران بلوچ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہماری پہلی ترجیح ہے بلوچستان کے ان علاقوںجہاں وسائل کی کمی ہے وہاں صحت و تعلیم کے شعبوں میں کام کر اور انہیں مزید مضبوط بنارہے ہیں ۔ تربت میں اسکول کے قیام کے بعد خضدار ،کوئٹہ اور سبی میں مزید اسکول جبکہ صوبے کے 6 شہروں میں اسپتالوں کا قیام عمل میں لائیں گےانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مشکلات سے آگاہ ہیں یہاں کے لوگوں کے ساتھ غلط فہمیوں کے ساتھ زیادتیاں بھی ہوئی ہیں ، بنیادی سہولیات میسر نہیں یہاں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید