• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پر لگائے الزامات حقائق کے برخلاف ہیں‘ قبائلی معتبرین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سبی اور مستونگ کے قبائلی معتبرین حاجی اللہ بچایا ، حاجی عبدالرشید اورعلی نواز نے کہا ہے کہ قبائلی تنازع کا تصفیہ کرانے پر ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات حقائق کے برعکس ہیں ، اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تصفیہ کرنے کے لئے بلایا گیا اور ہم تصفیہ کرانے گئے ، دو ماہ بعد متعلقہ فریق نے مستونگ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حقائق کے برعکس بے بنیاد الزامات لگائے جن میں کوئی صداقت نہیں ، ہمیں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، تصفیہ کے ثبوت اور ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں ۔ حقائق کو چھپاکر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ ایسی حرکتوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید