• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالف جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ، ریلی سے سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ ، جہانگیر خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکمرانوں کی جانب سے آئینی ترمیم کی مخالف کررہی ہے کیونکہ اب تک کسی کے پاس آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تک موجود نہیں آئینی ترمیم میں کچھ لوگوں کے مفادات ہیں لیکن ہم ملک کے مفاد کو ان کے مفادات پر قربان نہیں کرسکتے تحریک انصاف ملک بھر میں مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالف جاری رکھے گی انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی آئینی ترمیم کی حمایت نہ کریں ،مقررین نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے تاکہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔
کوئٹہ سے مزید