• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ کالونی، مسلح ملزمان کی فائرنگ، پولیس آفیسر زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر  مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس آفیسر کو زخمی کردیا ،ملزمان زخمی پولیس آفیسر سے اسکا سرکاری پستول بھی لیکر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بلوچ کالو نی تھانے کی حدود بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر فائرنگ کرکے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) 42 سالہ محمد ہارون ولد محمد عظیم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ملزمان نے پولیس آفیسر سے اسکا سرکاری اسلحہ،موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعے کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی پولیس آفیسر کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں آیا ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ہے یا پھرکوئی وجوہات ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید