کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے عارضی مرکز قادری ہاؤس میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے سلسلے میں نشست کا انعقاد کیا گی ،نشست میں عوام اہلسنت ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر صحابہؓ کے ساتھ ان کو بھی جنت اور شہادت کی خوش خبری دی تھی،آپ نے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی دعوت پر اسلام قبول کیا ، سیدنا عثمان غنی ؓاعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے، ذی قعدہ کے پہلے عشرہ میں باغیوں نے سیدنا عثمان کے گھر کا محاصرہ کیا اور18ذو الحجہ کو آپ کی شہادت ہوئی ۔