• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(آئی این پی ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کو جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا،درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔ فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کارروائی کی وجہ سے رک چکا ہے، 13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید