• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے کھیلوں میں پاکستانی دستے پہلی بار شریک

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) روس میں بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے کھیلوں میں پہلی بار پاکستانی دستے کی شرکت، پاکستانی دستے میں تین ملٹری کالجوں کے3افسران اور15کیڈٹس شامل، افتتاح تقریب میں روسی نائب وزیر دفاع اور پاکستانی دفاعی اتاشی بریگیڈئیر آصف کی شرکت۔ پاکستانی کھیلوں کا دستہ روس میں بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے زیرانتظام کھیلوں میں پہلی بار حصہ لے رہا ہے۔ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل روس کے شہر تولا میں متعدد کھیلوں کے مقابلوں کروا رہی ہے، جس کی افتتاحی تقریب پیر کے روز منعقد ہوئی۔ سفارتخانے کے مطابق افتتاحی تقریب میں روسی نائب وزیر دفاع ایورو یونیس بیک بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ روس میں پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر محمد آصف خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سفارتخانے نے بتایا کہ پاکستانی وفد میں ملٹری کالج جہلم، ملٹری کالج مری اور ملٹری کالج سوئی کے 3 افسران اور 15 کیڈٹس شامل ہیں۔ سفارتخانے نے بتایا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں بہت سے ٹریک ایونٹس، والی بال، باسکٹ بال اور باکسنگ کے مقابلے شامل ہوں گے۔ سفارتخانے کے مطابق کھیلوں کی تقریبات 24 جون سے 30 جون 2024 تک منعقد کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید