لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتیں، ویلنشیا ٹاؤن میں بینک سے 46 لاکھ 68 ہزار کی رقم لانے والےذیشان کو دو ڈاکو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نشترکالونی میں جمشید کی فیملی سے 3 لاکھ 70 ہزار، زیورات و موبائل، جنوبی چھاؤنی میں الطاف کی فیملی سے 3 لاکھ،زیورات و موبائل،شاہدرہ میں اشتیاق کی فیملی سے 2 لاکھ،زیورات و موبائل،گلبرگ میں ناصر کی فیملی سے 2 لاکھ ،زیورات و موبائل،ریس کورس میں شرافت کی فیملی سے 1 لاکھ،زیورات و موبائل،ساندہ میں افتخار کی فیملی سے1 لاکھ و موبائل،ڈیفنس سی میں یاسر سے ایک لاکھ و موبائل ،اچھرہ میں حق نواز سے 35 ہزارو موبائل، بادامی باغ میں حماد سے40 ہزار و موبائل، نصیر آباد میں کاشف سے 20ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔کاہنہ سے گاڑی جبکہ ٹاؤن شپ، ملت پارک، گلشن راوی اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔