• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے زیادتی اور دھمکیاں دینے پر3افراد کے خلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹافرپورٹر) بستی ملوک پولیس نے خاتون سے زیادتی اور دھمکیاں دینے کے الزام میں 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محمد جعفر نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ 12جون کو ملزمان محمد وسیم اور 2نامعلوم نقاب پوش کے ہمراہ حویلی کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر میری بیوی کو زبردستی اٹھاکر کمرے میں لے گئے جہاں ملزم وسیم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شور شرابہ پر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید