راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی سمیت تین اضلاع میں نئی تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں قائم ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس کل بورڈ آف ریونیو میں ہوگاجس کی صدارت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کریں گے۔اجلاس میں راولپنڈی میں دولتالہ،بہاولنگر میں دھرن والا کو تحصیل بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ لاہور میں بھی نئی تحصیلیں بنانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکموں کے افسران بھی شریک ہوں گے۔