لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا ،نازیبا نعرے لگائے جس کے باعث ضمنی بجٹ منظور نہ ہوسکا ۔ سپیکر نے برہمی کا اظہار کیا ، نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو پر 11 اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کر کے ان کا 15 سیشن ڈیز کیلئے ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا ،اپوزیشن لیڈرسے گاڑی بھی واپس لے لی گئی ،وہ ذاتی گاڑی پر واپس گئےپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے تمام سٹاف بھی واپس بلالیااجلاس آج دوپہر 2 بجے تک کےلئے موخر کردیا گیا۔