کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر محمد کامران عربی نے حکومت سے ایس آر او 350فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ یہ ایس آر او جو صنعتکار برادری کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پبلک یوٹیلیٹی کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ( ایس ایس جی سی) اور کے الیکٹرک ابھی تک ایس آر او 350 کی وجہ سے مئی 2024کی ٹیکس مدت کیلئے اپنا سیلز ٹیکس ریٹرن وقت پر فائل نہیں کر سکی ہے جس کے نتیجے میں صنعتوں کی اکثریت ریٹرن فائل نہیں کر پارہی اور انہیں غیر ضروری پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کامران عربی نے ایف بی آر سے مئی 2024 کی ٹیکس مدت کے لیے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2024 میں ایس آر او 350 (I)/2024 کے اجراء کے بعد سے بزنس کمیونٹی کی مشلات مزید بڑھ گئی ہیںکیونکہ وہ آخری تاریخ تک ضروریات پوری نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے قاصر ہیں بلکہ ان کی اپنی کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود انہیںاپنے اِن پٹ پر غیر ضروری ٹیکس واجبات بھی ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔اس ایس آر او نے ایک بار پھر ایف بی آر کی پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کے ادھورے کام کی قلعی کھول دی ہے۔