• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018ء میں پاکستان آگیا تھا اب یہیں رہنا ہے‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018میں ہی پاکستان آگیا تھا‘ اب یہیں رہنا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے دہری شہریت سے متعلق سوال پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں 2018 میں ہی پاکستان آگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے غیر ملکی شہریت چھوڑدی تھی اب مجھے یہیں رہنا ہے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں سال مارچ میں نیدرلینڈز کی شہریت چھوڑ کر دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کے لیے وفاقی کابینہ کو درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید