کوئٹہ (آن لائن) پشتونوں اور بلوچوں کو اللہ تعالی نے جو معدنیات اور وسائل دیے ہیں اسٹیبلشمنٹ کو یہ ہضم نہیں ہوتے یہ بات بزرگ قوم پرست رہنما ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بد امنی زوروں پر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بلوچوں اور پشتونوں کو وسائل دیے ہیں بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ترقی کریں اورنوجوان معیاری تعلیم حاصل کرکے اپنی قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ گامزن کریں اس لئے عرصے سے بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کو بدامنی سے دوچار کردیا گیا ہے۔