کوئٹہ( پ ر) اہلیانِ بروری حلقہ پی بی 40 نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہےکہ جبل نور قبرستان کی زمین کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی زمین پر ہونے والے ناجائز قبضے کا فوری نوٹس لیا جائے بدقسمتی سے قبضہ مافیا کرپٹ اور بااثر عناصر کی پشت پناہی میں ایک بار پھر سرگرم ہو چکا ہے اب کی بار نہ صرف قبرستان بلکہ یتیم بچوں کی قیمتی زمین بھی نشانہ بن رہی ہے جو کہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان مظلوموں کی زمینوں کو قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے بلکہ فوری کارروائی کر کے ان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اگر نوٹس نہ لیاگیا تو حالات سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔