• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کے رہنماؤں کی ملاقات، تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال

کوئٹہ ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن و ممبر حیات اللہ خان کاکڑ نے پارٹی کے سابق صوبائی فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ اور سابق آفس سیکرٹری اختر بلوچ سے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال، پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے اور اسے مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے پارٹی کارکنان کا اتحاد ہی ہماری اصل قوت ہے اور ہم سب کو مل کر پارٹی کو صوبے میں ایک بار پھر فعال کرنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید