• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن نظام میں پائی جانے والی غلطیاں دور کرے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں و ماہرین ٹیکس نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر ہے جبکہ جو ڈرافٹ آیا ہے اس میں بہت سارے ابہام پائے جا رہے ہیں،قانون کے مطابق انکم ٹیکس حتمی گوشوارہ یکم جولائی کو پورٹل پر موجود ہونا چاہیے جبکہ جولائی گزرنے والا ہے اور ابھی تک حتمی گوشوارہ سامنے نہیں آیا جو لمحہ فکریہ ہے یہ باتیں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سابق سنیئر نائب صدرصلاح الدین خلجی،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے نائب صدر عطا اللہ مینگل،سابق صدر ملک ندیم کاسی،مقبول الہی بھٹی،سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے بزنس کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کی رہنمائوں نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جانا اچھی بات ہے مگر سسٹم میں آنے والی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی تو دور کی جائیں،ایف بی آر جب غلطیوں سے پاک حتمی گوشوارہ جاری کرے اس وقت سے ریٹرن کی تاریخ شروع ہونی چاہیے کیونکہ قانون 90روز کی مہلت دیتا ہے تاکہ ٹیکس پیئر آسانی سے اپنا گوشوارہ جمع کرا سکیں۔
کوئٹہ سے مزید