• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری، خریداروں سے اجلاس آج سے شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔

کمپنیوں، پی آئی اے اور نج کاری کمیشن کے درمیان اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اجلاس بھی آج سے شروع ہوں گے۔

آج سےشروع ہونے والی پری بڈ میٹنگز کا مرحلہ چند روز تک جاری رہے گا۔

دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ پری بڈ میٹنگز کے لیے علیحدہ علیحدہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کمپنیوں کے نمائندوں کو پی آئی اے کے اہم شعبہ جات کے دورے کرائے گئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید