کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونےکورنگی میں گزشتہ روزپی پی پی کے مقامی رہنماو کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب کونسلر کے قتل کا نوٹس لینے پر ایس ایس پی کورنگی توحید الرحمٰن نے قتل کی تحقیقات کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی کی سربراہی ڈی ایس پی لانڈھی کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں ایس ایچ او عوامی کالونی ،ایس ایچ او زمان ٹاؤن ،انسپکٹراعجاز اعوان،انسپکٹر عتیق ،انچارج آئی ٹی فیصل سمو اور انچارج ایاز شامل ہیں ،کمیٹی سیاسی جماعت کے کونسلراور تاجر کے قتل پر تحقیقات کرے گی ،تاجر وسیم کو 30 جون کو کورنگی نمبر 6 میں قتل کیا گیا تھا جبکہ کونسلر عامر عباسی کو گذشتہ روز نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔