• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کیس، سیکرٹری دفاع و داخلہ چیف کمشنر، پولیس افسران پر جرمانوں کیخلاف وفاق کی اپیل خارج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مقدمہ میں سیکرٹری دفاع و داخلہ ،چیف کمشنر اور وفاقی پولیس افسران پر جرمانوں کیخلاف وفاق کی اپیل خارج کر دی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ ڈبل کر دیتے ہیں ، ہر سیکرٹری ،آئی جی کوتنخواہ سے جرمانہ دینا ہو گا ،وزیراعظم کو بلا لیں بتائیں ، کیا کریں؟ ہر بار آپ آ کر کہہ جاتے ہیں کہ پیشرفت ہو رہی ہے اور ہر بار وقت مانگ لیتے ہیں ، ہم کیا کریں؟ جرمانہ ڈبل کر دیتے ہیں ، ہر سیکرٹری اور آئی جی اپنی تنخواہ سے جرمانہ دیتا جائے گا ، یہ بڑا آسان طریقہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید