• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات پر قابو پانے کیلئے نارکوٹکس ونگ کو مضبوط کرنیکا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئی نسل بالخصوص بچوں کو منشیات کے خطرات سے بچانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ادویات کا داخلہ ہمارے بچوں کیلئے سنگین خطرہ ہے‘میں اسے ہمیشہ کیلئے روکنا چاہتا ہوں جس کیلئے پولیس، اے این ایف اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ جمعہ کو اس حوالے سے سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر ایکسائز اینڈ نارکوٹکس شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حیدرآباد میں منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پالیا ہے اور کراچی میں تعلیمی اداروں اور کچی آبادیوں میں بھی اس کی دخول روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں۔ سینئر وزیر نے سندھ کے دیگر صوبوں سے ملحقہ علاقوں میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس چیک پوسٹیں قائم کرنے کا اعلان کیا۔
اہم خبریں سے مزید