• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی پر عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت ،چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ۔عدالت نے فریقین سے 6اگست تک جواب طلب کرلیا ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلیٰ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا ، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا ، نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید