• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا پتہ دل جان کے اہل خانہ نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) لاپتہ دل جان کے اہلخانہ نے اس کی عدم بازیابی کیخلاف آٹھ جولائی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل جان ولد اللہ بخش کو 12جون 2024 ءکو مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دل جان کو مبینہ طور پر لاپتہ ہوئے بیس روزسے زائد گزرگئے ہیں اس کی عدم بازیابی نے ہمیں نفسیاتی مریض بنادیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دل جان بلوچ کو فوری بازیاب کرایا جائے، اس کی عدم بازیابی کیخلاف آٹھ جولائی بروز پیر خضدار آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید