• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا سریاب روڈ پر دھر نا جمعہ کو چوتے روز بھی جاری رہا، دھرنے کے شرکاءنے ظہیر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف وہ گزشتہ چار روز سے سریاب روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جس میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہیں تاہم حکومت اور انتظامیہ نے مطالبات کے حل کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ، انہوں نے کہاکہ ظہیر بلوچ کی بازیابی تک سریاب روڈ پر دیا گیا دھرنا جاری رئیگا۔
کوئٹہ سے مزید